راولپنڈی (این این آئی) راولپنڈی میں مال روڈ سمیت اہم شاہرائوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا۔پر کنٹینرز لگا دیئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پرتشدد مظاہروں کوروکنے کیلئے راولپنڈی میں مال روڈ پر کنٹینرز لگا دیئے گئے ہیں ،اے ایف آئی سی چوک،جی پی او چوک میں کنٹینرز کھڑے کر دیئے گئے۔حیدر روڈ کی جانب سے اے ایف آئی سی جانے والا راستہ بھی بند کر دیا گیا۔جی پی او چوک اورکچہری چوک میں کنٹینرز لگادیئے گئے ہیں جبکہ فلیش مین چوک کے قریب مری روڈ پر خاردار تاریں بچھا دی گئی ہیں۔