لندن (این این آئی)برطانوی وزیراعظم رشی سونک کا چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری پر کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے ارکان پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے کہا کہ ہم پر امن جمہوری عوامل کو سپورٹ کرتے ہیں اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم پاکستان کی موجودہ صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔