اسلام آباد (این این آئی)گرفتار چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے بتایا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے کہ ان کا کوئی کیس چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے نہ لگایا جائے۔یہ بات عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہی ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے بتایا ہے کہ ان کی توہین کی گئی ہے،انہیں گرفتاری کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ پولیس لائنز ہی عدالت بن گئی ہے۔