ملتان (این این آئی)تحریک انصاف کے ملتان سے سابق رکن قومی اسمبلی ابراہیم خان کو ان کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا۔عمران خان کی گرفتاری کے بعد شدید ردعمل کو روکنے کیلئے پی ٹی آئی کے رہنمائوں و کارکنوں کی گرفتاری کیلئے ملک بھر میں پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ملتان سے پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی کے بھتیجے عمران شوکت نے تصدیق کی ہے کہ ابراہیم خان کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ابراہیم خان کے ساتھ ان کے ڈرائیورز اور ملازمین کو بھی پولیس ساتھ لے گئی ہے۔