ہفتہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ٹیریان وائٹ کیس،عمران کی نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ درست نہیں، نیا بینچ بنے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ

datetime 10  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعلامیے میں کہا ہے کہ ٹیریان وائٹ کیس میں ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی دو ججز کی رائے عدالتی فیصلہ نہیں۔ٹیریان وائٹ کیس کے فیصلے پراسلام آباد ہائیکورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ عمران خان کے خلاف محمد ساجد کی نااہلی درخواست پر 30 مارچ کو فیصلہ محفوظ ہوا،

کاز لسٹ کا اجرا اور فریقین کو اطلاع دیے بغیر دو ججز کی رائے اپ لوڈ کی گئی۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی دو ججز کی رائے عدالتی فیصلہ نہیں، کیس سے متعلق دو ججز کی اپ لوڈ رائے رولز اور روایات کے خلاف ہے، کیس کی دوبارہ سماعت کیلئے چیف جسٹس کی جانب سے نیابینچ تشکیل دیاجارہاہے۔اعلامیے کے مطابق ویب سائٹ پرکازلسٹ کے بغیر ججز کی رائے اپ لوڈ کرنے کے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیا جائیگا۔عدالتی حکام کے مطابق ٹیریان وائٹ کیس میں عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ درست نہیں۔چیف جسٹس کی جانب سے ہائیکورٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر فیصلہ اپ لوڈ کرنے کی انکوائری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عدالتی حکام کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تحلیل ہو چکا تھا، مبینہ بیٹی ٹیریان وائٹ کو چھپانے پر نااہل قرار دینے کی درخواست پر نیا بینچ تشکیل ہو گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹیریان وائٹ کیس میں عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست مسترد کردی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…