اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے عمران خان کی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرائی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی ہے، ہائی کورٹ کا عمران خان کی گرفتاری قانونی قرار دینے کا حکم کالعدم قرار دیا جائے اور عمران خان کو عدالت کے سامنے پیش کرنیکا حکم دیا جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا۔