اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔چیف جسٹس اسلام ہائی کورٹ عامر فاروق کی جانب سے گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق عمران خان کے خلاف تھانہ رمنا اور تھانہ سیکریٹریٹ میں درج مقدمے میں ضمانت میں توسیع کردی گئی ہے۔علاوہ ازیں عدالت کی جانب سے آئی جی اسلام آباد اور سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 مئی تک جواب طلب کرلیا گیا ہے۔