ہفتہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ہم نے پورا کور کمانڈر ہاؤس لاہور تباہ کر دیا ہے ،اعجاز چوہدری اور ان کے بیٹے علی چوہدری کی مبینہ آڈیو لیک

datetime 10  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی قیادت خود لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس پر حملے میں ملوث نکلی اس حوالے سے ہوشربا انکشافات اور ثبوت سامنے آگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیو اور آڈیو میسیجر میں پی ٹی آئی کے لیڈرز اپنے کارکنوں کو جناح ہاؤس پر اکھٹا ہونے کی بات کررہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما ہونے والے نقصان پر خوشی منارہے ہیں۔ اعجاز چوہدری اور ان کے بیٹے علی چوہدری کی آڈیو کال لیک ہوگئی جس میں میں کہا گیا کہ ہم نے پورا کور کمانڈر ہاؤس لاہور تباہ کر دیا ہے۔علی چوہدری پوچھتے ہیں کہ گولیاں چلی ہیں؟ اس پر اعجاز چوہدری کہتے ہیں کہ ہاں جی فائرنگ ہوئی، پہلے تو ہوائی فائرنگ ہوئی ہے، پھر ایک برسٹ ماراہے،تین لوگوں کو گولیاں لگی ہیں۔لیک آڈیو میں کہا گیا کہ گملے سے لیکر گھر کی کوئی چیز باقی نہیں بچی اڑا دیا ہے سارا‘اس کے علاوہ شیخ امتیاز اور صغیر وڑائچ کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی جس میں صغیر وڑائچ پوچھتے ہیں کہ ’شیخ صاحب اپنے علاقے بند رکھنے ہیں یا سینٹرل پوائنٹ؟شیخ امتیاز کہتے ہیں کہ ہم ادھر سارے کور کمانڈر ہاؤس میں اکھٹے ہوگئے ہیں، اس پرصغیر وڑائچ پوچھتا ہے کہ کور کمانڈر ہاؤس؟ پھر ہم بھی وہاں پہنچ جائیں؟ اس پر شیخ امتیاز کہتے ہیں کہ ہاں پہنچ جائیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد لاہور سمیت کئی شہروں میں پی ٹی آئی کے مشتعل مظاہرین نے جلاؤ گھیراؤ کیا، سرکاری املاک اور عوامی مقامات کو نذرآتش بھی کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…