ہفتہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ورلڈکپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے والی 8ٹیمیں مکمل

datetime 10  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی ( این این آئی) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے والی 8ٹیمیں مکمل ہوگئیں۔جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوگئی جبکہ آئرلینڈ اور بنگلادیش کا چیلمسفورڈ میں مسلسل بارش کے باعث پہلا ون ڈے میچ نہ ہوسکا۔

آئی سی سی کے مطابق آئرلینڈ کے براہ راست کوالیفائی کرنے کے امکانات ختم ہوگئے جبکہ جنوبی افریقہ آخری وقت پر سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر 8 ویں نمبر پر ہونے کی وجہ سے براہ راست کوالیفائی کر گئی۔جنوبی افریقہ نے ہوم سیریز میں نیدرلینڈز کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی اور ویسٹ انڈیز سے آگے نکل کر 8 ویں نمبر پر پہنچی تھی۔آئرلینڈ کو براہ راست کوالیفائی کرنے کے امکانات روشن کرنے کے لیے بنگلادیش کے خلاف تین صفر سے کامیابی حاصل کرنا تھی۔آئرلینڈ کی ٹیم اب زمبابوے میں کوالیفائر کھیلے گی جس میں 10ٹیمیں شامل ہیں۔ویسٹ انڈیز، سری لنکا، زمبابوے، آئرلینڈ، نیدرلینڈز، اسکاٹ لینڈ، عمان، نیپال، یو ایس اے اور یو اے ای کوالیفائر میں شامل ہیں۔کوالیفائر کی ٹاپ 2 ٹیمیں ورلڈ کپ میں شرکت کریں گی۔دوسری جانب نیوزی لینڈ، انگلینڈ، بھارت، بنگلادیش، پاکستان، آسٹریلیا، افغانستان اور جنوبی افریقہ نے ورلڈکپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کیا۔واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ اکتوبر نومبر میں بھارت میں شیڈول ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…