جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

تحریک انصاف نے عمران خان تک رسائی مانگ لی

datetime 10  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمیں عمران خان تک رسائی دی جائے۔پولیس لائنز کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چاہتے ہیں عمران خان سے ملاقات کرنے دی جائے تاکہ ان سے رہنمائی حاصل کرسکیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پولیس لائنز میں عمران خان کو پیش کرنا ہے، مجھے اور وکلاء کو عمران خان تک رسائی دی جائے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے سر پر چوٹ آئی ہے، انہیں ڈنڈے مارے گئے ہیں، ان کی زخمی ٹانگ پر ڈنڈے مارے گئے ہیں، پورے ملک میں اضطراب کی کیفیت ہے۔انہوںنے کہاکہ اب مذاکرات، خدا کا خوف کریں، یہ اس قابل ہی نہیں، حکومت نے پارلیمنٹ کوعدلیہ سے لڑانے کی کوشش کی ہے، میرے ملتان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، ملازمین پر تشدد کیا گیا، ملتان میں میرے گھر کے دروازے توڑے گئے، 9 افراد کو گرفتار کیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میری بیٹیاں گزشتہ روز کراچی شاہراہ فیصل کے احتجاج میں شریک تھیں، کوشش کروں گا عمران خان سے میری یا وکلاء کی ملاقات ہو جائے۔سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت نے ملک کو آئینی بحران میں دھکیل دیا ہے، عدلیہ کے اندر تفریق پیدا کردی گئی ہے، ملک بھر میں پْرامن احتجاج ہو رہے ہیں جو قانونی حق ہے، حکومت پی ٹی آئی پر جھوٹے مقدمات قائم کرنے کا موقع ڈھونڈ رہی ہے، لوگوں کو مشتعل نہ کیا جائے، درخواست ہے کوئی قانون ہاتھ میں نہ لے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…