جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

اداکار شان شاہد کا بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے تحریری معافی نامے کا مطالبہ

datetime 8  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار شان شاہد نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے تحریری معافی نامے کا مطالبہ کر دیا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر سینئر اداکار شان شاہد نے لکھا کہ ’میں بحیثیت پاکستانی، حکومت پاکستان کے توسط سے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر تحریری معافی نامے کا مطالبہ کرتا ہوں،

اس وقت مزید سفارتی تعلقات نہیں، احترام باہمی ہونا چاہیئے۔ پاکستان کو مضبوط بیانیے کے ساتھ جواب دینا چاہیے۔انہوں نے مزید لکھا کہ ’یہ سیاست کی نہیں بلکہ پاکستان کی بات ہے، تمام تر سیاسی اختلافات سے قطع نظر ہمیں بحیثیت پاکستانی، بھارت پر پابندی کی تحریک کے حوالے سے متحد ہونے کی ضرورت ہے، ہمیں بھارت کی جانب سے معافی مانگنے تک پاکستان کا ساتھ دینا چاہیئے اور مزید کوئی بات ہیں کرنی چاہیئے۔دوسری جانب بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے اس اقدام کو ان کے اپنے ہی ملک میں شدید تنقید کانشانہ بنایا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ مہمان کو گھر بلا کر اس کی بے عزتی کرنا ان کی ثقافت نہیں۔اس حوالے سے بالی ووڈ کے ہدایت کار رام سبرامنیا ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ’ایس جے شنکر نے پاکستان کے وزیر خاجہ بلاول بھٹو کو بھارت مدعو کیا اور پھر ان کی توہین کی۔ یہ ہماری ثقافت نہیں۔ اگر آپ اس طرح کا برتاؤ اختیار کرنا چاہتے ہیں تو انہیں دوبارہ مدعو نہ کریں جناب۔ آپ اپنی گندی سیاست سے ہماری روایت سے انحراف کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…