جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

بھارت نے واہگہ بارڈر پر تقریب دیکھنے لئے آن لائن بکنگ متعارف کرادی

datetime 8  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بارڈر سیکیورٹی فورس(بی ایس ایف )انڈیا نے اٹاری/ واہگہ بارڈر پر روزانہ ہونے والے پرچم اتارے جانے کی تقریب کے موقع پر پاکستان رینجرز پنجاب اور بی ایس ایف انڈیا کے جوانوں کی مشترکہ پریڈ دیکھنے کے خواہش مند شہریوں کے لیے آن لائن سیٹ بکنگ کی سہولت متعارف کروا دی۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس پنجاب فرنٹیر کے آفیشل ٹویٹر اکانٹ پر اسٹیڈیم میں سیٹ کی آن لائن بکنگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ آن لائن سیٹ کی بکنگ مفت ہوگی۔بی ایس ایف کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ پر بھارتی شہری اپنی تفصیلات کا اندراج کرے گا، اپنا نام، شناختی کارڈ/ پاسپورٹ نمبر اور کس دن وزٹ کرنا ہے یہ تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی جس کے بعد رجسٹریشن مکمل ہونے پر شہری کو سیٹ نمبر الاٹ ہوجائے گا۔پاکستان سائیڈ پر بھی پریڈ دیکھنے کے لیے آنے والوں کو الگ الگ کیٹگریز کے مطابق بٹھایا جاتا ہے۔ عام پبلک باب آزادی کے دونوں جانب بنے اسٹیڈیم کی کرسیوں پر بیٹھتے ہیں جبکہ خاص مہمانوں کے لیے پریڈ ایریا کے دائیں بائیں جانب کرسیاں لگائی جاتی ہیں۔یہاں صرف ان مہمانوں کو بٹھایا جاتا ہے جن کا پروٹوکول پہلے سے لکھا ہوتا ہے تاہم کسی مہمان کو کوئی سیٹ نمبر الاٹ نہیں کیا جاتا پہلے آئیے کی بنیاد پر جگہ دی جاتی ہے۔ تیسری کیٹگری جو پاک بھارت زیرولائن پر نصب گیٹ کے قریب کا حصہ ہے یہاں وی وی آئی پی مہمان بٹھائے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کے مقابلے میں بھارتی اسٹیڈیم خاصا وسیع ہے جہاں 25 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جبکہ پاکستانی اسٹیڈیم میں 10 ہزار کے قریب شائقین بیٹھ سکتے ہیں۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…