جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں کنٹرول لائن کے نزدیک کان کنی کے مقامات اسرائیلی کمپنی کو لیز پر دے رہا ہے، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 8  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے کپواڑہ میں کنٹرول لائن کے قریب واقع دو مقامات پر کان کنی کا ٹھیکہ ایک اسرائیلی کمپنی کو 99سال کی لیز پر دیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس بات کی تصدیق بھارتی حکومت اور اسرائیل میں قائم اروا مائنز فرم کے درمیان ہونے والے سرکاری معاہدے کے افشان ہونے سے ہوئی ہے۔ یہ معاہدہ سامنے آیا ہے جس میں اسرائیلی کمپنی کو مقبوضہ علاقے میں نچہاما اور ہانگنی کوٹ کان کنی کے مقامات لیز پر دی گئی ہیں۔15مارچ 2023کو دستخط شدہ دستاویز کے مطابق لیز کی مدت 99سال ہوگی۔ معاہدے میں کہا گیا ہے کہ لیزکا معاہدہ بھارتی وزارت کان کنی و ارضیات ،جموں وکشمیر کے محکمہ کان کنی اور اسرائیل میں واقع اراوا مائنز کے درمیان ہوا ہے۔نچہامہ اور ہانگنی کوٹ کے مقامات کی حوالگی بھارتی وزارت کان کنی اور جموں وکشمیر میں کان کنی کے ڈائریکٹر اور اراوا مائنز کے عہدیداروں بشمول اس کے سی ای او کی موجودگی میں ہوگی۔واضح رہے کہ ضلع کپواڑہ کے علاقوں نچہامہ اور ہانگنی کوٹ میں لگنائٹ کے بڑے ذخائر ہیں اور ان میں تھرمل بجلی پیدا کرنے کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔ دونوں علاقے کنٹرول لائن کے قریب ہیں۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…