جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

آئی جی پنجاب کا صوبہ بھر میں غیر منظور شدہ پولیس چوکیوں کو فوری ختم کرنے کا حکم

datetime 8  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبہ بھر میں غیر منظور شدہ پولیس چوکیوں کو فوری طور پر ختم کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ۔ آئی جی پویس نے ہدایت کی کہ سنٹرل پولیس آفس سے منظوری حاصل کئے

بغیر آر پی اوز اور ڈی پی اوز کوئی پولیس چوکی قائم نہیں کر سکیں گے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق تمام اضلاع میں چوکیوں کے قیام کیلئے متعلقہ آر پی اوز کو 09 مئی تک آئی جی پنجاب سے اجازت لینا ہو گی ، صوبے کی تمام پولیس چوکیوں پر فرنٹ ڈیسک اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب یقینی بنائی جائے۔ متعلقہ تھانہ 50کلو میٹر دور ہونے کی صورت میں آئی جی پنجاب کی منظوری سے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے ساتھ حوالات بنائی جا سکے گی ۔ آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ تمام گرفتاریاں اور انوسٹی گیشن متعلقہ تھانہ جات میں کی جائیں گی ،منظور شدہ پولیس چوکیوں پر فرنٹ ڈیسک کا قیام اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب 10 مئی تک مکمل کر لی جائے،پولیس چوکیوں کا مقصد جرائم و منشیات فروشی کی روک تھام ، پتنگ بازی کا تدارک ، اشتہاری مجرموں کی گرفتاری، پٹرولنگ اور جرائم کی وارداتوں پر فوری ریسپانڈ کرنا شامل ہیں،اے آئی جی آپریشنز نے مذکورہ ہدایات بذریعہ مراسلہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، تمام سی پی آوز اور ڈی پی آوز کو بھجوا دیں۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…