مکوآنہ (این این آئی)پنجاب حکومت کی طرف سے فنانس ڈیپارٹمنٹ کی تجویز پر تمام محکموں میں کلاس فور ملازمین کی خالی سیٹوں کو مستقل ختم کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ جس پر تمام محکموں سے خالی سیٹوں کی تفصیلات بھی اکٹھی کرلی گئی ہیں۔
محکمہ تعلیم فیصل آباد کے کلاس فور ملازمین ایسوسی ایشن اور ایپکا نے حکومت کے اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ صدر ایپکا امان اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت تعلیمی اداروں میں درجہ چہارم کی سیٹوں پر بھرتیاں کرے اور لوگوں کو روزگار فراہم کرے۔۔ صدر ملازمین ایسوسی ایشن سید غضنفر عباس کہتے ہیں خالی سیٹوں کی پوسٹوں کو ختم کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہونے دیں گے کیونکہ اس میں ملازمین کے بچوں کا 20 فیصد کوٹہ بھی ہے۔ حکومت کی طرف سے فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو تمام محکموں کے ملازمین مل کر احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔