اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آدھا گھنٹہ فون پر بات کرنا ہائی بلڈ پریشر کا سبب بن سکتا ہے،ماہرین

datetime 7  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی )ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر دل کو صحت مند اور بلڈ پریشر کو کم رکھنا چاہتے ہیں تو فون پر بات کرنا کم کر دیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک تحقیق میں کہاگیاکہ موبائل فون پر ہر ہفتے آدھا گھنٹہ بات کرنا بلند فشار خون کے خطرات میں اضافے سے تعلق رکھتا ہے

اور وہ افراد جو روزانہ ایک گھنٹہ فون کال پر گزارتے ہیں ان کے اس کیفیت میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ ہوجاتے ہیں۔چین کے شہر گونگژو میں قائم سدرن میڈیکل یونیورسٹی کی ایک ٹیم نے تحقیق میں یہ جاننے کی کوشش کی کہ آیا فون کرنے اورکال اٹھانے اور ہائپرٹینشن کی تشخیص کے درمیان کوئی تعلق ہے یا نہیں۔تحقیق میں انہوں نے دو لاکھ سے زائد برطانوی شہریوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا اور ایک سوالنامے کے ذریعے ان کے موبائل فون کے استعمال کے متعلق معلومات اکٹھا کی۔اس سوالنامے میں ان افراد سے پوچھا گیا کہ وہ کتنے عرصے سے موبائل استعمال کر رہے ہیں، ہر ہفتے کتنے گھنٹے موبائل استعمال کرتے ہیں اور آیا وہ اسپیکر فون استعمال کرتے ہیں یا ہینڈز فری ڈیوائس کام میں لاتے ہیں۔12 سال سے زائد کے عرصے پر محیط اس مطالعے میں محققین کو معلوم ہوا کہ وہ افراد جو ہر ہفتے 30 منٹ یا اس سے زیادہ وقت کال پر بات کرتے تھے ان کے بلند فشار خون کی کیفیت میں مبتلا ہونے کے امکانات کم وقت فون پر بات کرنے والوں کی نسبت 12 فی صد زیادہ تھے۔وہ افراد جو ہر ہفتے چھ گھنٹے سے زیادہ وقت فون کال پر صرف کرتے تھے ان کے ہائپر ٹینشن میں مبتلا ہونے کے خطرات پانچ منٹ سے کم وقت لگانے والوں کی نسبت 25 فی صد تک زیادہ تھے۔تاہم تحقیق کے شرکا کتنے عرصے سے موبائل فون استعمال کر رہے تھے یا وہ ہینڈز فری استعمال کرتے تھے یا نہیں، ان چیزوں کا ہائپر ٹینشن کے خطرات پر کوئی اثرسامنے نہیں آیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…