جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

دنیا کا پہلا زیرِ آب خلائی اسٹیشن بنانے کا اعلان

datetime 7  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی )خلا میں موجود اسپیس اسٹیشن کی طرح ہی سمندر کی تہہ میں بھی خلائی اسٹیشن کے قیام کا تصور اب حقیقت بننے کے قریب ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سمندری زندگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کا مطالعہ کرنے کیلئے نیشنل اوشیینِک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن (NOAA) اور پروٹیئس اوشین گروپ نے سمندر کے نیچے اسپیس اسٹیشن کی تعمیر کیلئے معاہدے پر دستخط کردیے ۔

پروٹیئس PROTEUS نامی اسٹیشن کو کیریبین جزیرے کوراکا (Curacao) سے دور بنایا جائے گا اور اس میں سائنسدانوں، اختراع کاروں اور یہاں تک کہ مخصوص شہریوں کو زیرآب متنوع حیاتیات اور سمندری اور زمینی موسمیاتی تبدیلیوں کے مطالعے کے لیے طویل عرصہ رہائش بھی فراہم کی جائے گی۔این او اے اے کے ڈائریکٹر جیریمی ویریچ نے اپنے بیان میں بتایا کہ دونوں اداروں کی شراکت سمندری حیات کے مطالعے میں انسانی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے میں انتہائی معاون ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس نئی سمندری تجربہ گاہ میں طویل عرصے تک رہنے سے ہم سمندر کے اسرار کو کھولنے کے قابل ہو جائیں گے اور اسکے وسائل کو بہتر طریقے سے منظم، پائیدار اور بحفاظت طریقے سے استعمال کرسکیں گے۔واضح رہے کہ PROTEUS ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور تعمیر کا آغاز کرنے کیلئے ابھی تک کوئی ٹائم لائن فراہم نہیں کیا گیا ہے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…