جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے سینٹ ایڈورڈ چیئر سنبھال لی

datetime 6  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم نے سینٹ ایڈورڈ چیئر سنبھال لی۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم اور ان کی اہلیہ ملکہ کنسورٹ کمیلا کی تاج پوشی کی تقریب میں مختلف رسومات ادا کی گئیں۔بادشاہ چارلس کی حلف برداری میں آرچ بشپ آف کینٹربری نے حلف لیا جس کے بعد بادشاہ چارلس نے حلف نامے پر دستخط کردیے۔

برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے استقبالیہ پیش کیا جبکہ وزیراعظم شہبازشریف تاج پوشی کی تقریب میں شریک ہوئے، اس کے علاوہ شاہی خاندان سمیت 2 ہزار200 مہمان شریک تھے گزشتہ 70 سال کے دوران ہونے والی تاج پوشی کی یہ پہلی تقریب تھی جس میں شرکت کیلئے پرنس ہیری بھی ویسٹ منسٹرایبی پہنچے۔اس کے علاوہ پرنس اینڈریو، پرنس ایڈورڈ، پرنسس یوجین، پرنسس این بھی ویسٹ منسٹرایبی تقریب میں شریک تھے۔

یاد رہے کہ بادشاہ چارلس14 نومبر1948کو پیداہوئے اور انہیں 1969 میں باقاعدہ طور پر پرنس آف ویلز بنایاگیا جبکہ بادشاہ چارلس نے فوجی خدمات بھی انجام دیں۔بادشاہ چارلس نے پہلی شادی 1981میں آنجہانی پرنسس آف ویلز ڈیانا سیکی اور پھر بادشاہ چارلس کمیلا پارکر کیساتھ2005 میں رشتہ ازدواج میں بندھے۔بادشاہ چارلس کے دوبیٹے شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری ہیں، بادشاہ چارلس کے بیٹے شہزادہ ولیم کو اب پرنس آف ویلز کا اعزاز عطا کردیا گیا ہے۔چارلس گزشتہ سال ستمبر میں ملکہ الزبتھ کے انتقال کے بعد بادشاہ بن گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…