اسلام آباد (این این آئی) ترکیہ زلزلے میں پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان آرمی کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کوخصوصی ایوارڈ سے نواز دیا،یہ ایوارڈ پاکستان آرمی کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کے ٹیم لیڈر نے وصول کیا۔
خصوصی تقریب ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں منعقد ہوئی جہاں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان آرمی کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کوخصوصی ایوارڈ سے نواز دیا،ترکیہ میں تباہ کن زلزلے کے پیش نظر، 33 رکنی پاک آرمی کی یو ایس اے آر ٹیم 7 فروری 2023 کو ایک خصوصی پروازکے ذریعے ترکیہ روانہ کی گئی تھی،ٹیم 22 فروری 2023 تک ترکیہ کے متاثرہ علاقے میں موجود رہی،اس دوران پاک آرمی کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے 91 سائٹس کو سرچ، 8 افراد کوزندہ، 7 افراد کی شناخت جبکہ 138جاں بحق افراد کو ملبے تلے نکال کر ورثاء کے حوالے کیا تھا
کامیاب سرچ اینڈ ریسکیو مشن کے بعد پاکستان آرمی کی یو ایس اے آر ٹیم 23/24 فروری کو پاکستان واپس پہنچی،وطن واپسی پر بھی پاک آرمی کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کا والہانہ استقبال کیا گیا تھاامدادی اور ریسکیو کاوشوں کے اعتراف میں استنبول ائرپورٹ پررخصتی کے وقت ترکیہ کے اعلی فوجی و سول حکام بھی موجود تھے۔۔پاک فوج کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے ثابت کر دیا کہ اقوام عالم میں پاکستان اور پاک فوج اپنے برادر اور مشکل میں گرفتار ممالک کے ساتھ ہر وقت موجود ہے اور رہے گی۔