ممبئی(این این آئی)بھارتی فلم صنعت بالی ووڈکے معمر اداکار سریندر راجن نے بھارت کے موجودہ حالات سے پریشان ہو کر ہندو مذہب تبد یل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سریندر راجن نے معروف بھارتی فلم ’’منا بھائی ایم بی بی ایس‘‘ میں بھی کام کیا ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق81سالہ سریندر راجن
نے جنہوں نے کئی ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں کام کیا ہے ایک رسالے کے ساتھ بات چیت کے دوان کہا کہ وہ بھارت کے موجودہ حالات کی وجہ سے سخت بے چین ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ گاندھی جی کو قتل کرنے والے ناتھو رام گوڈسے کو ہیرو کے طو ر پر پیش کیا جا رہا ہے ، ہرمعاملے میں مذہب کو سامنے رکھا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ مرکزی حکومت غریت، بے روزگاری اور تسلیم جیسے اہم موضوعات کو نظر انداز کر کے نفرت کو ہوا دے رہی ہے، عام آدمی کو سمجھ نہیں آرہی کہ وہ اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کی شکایت کس کے پاس کرے ۔ سریندر راجن نے کہا کہ ان حالات نے مجھے سخت بے چین کر رکھا ہے لہذا میں ہندو مت چھوڑ کر اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔انہوںنے کہا کہ میں حکومت سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ آئے اور میرے ساتھ وہی سلوک کرے جیسا کہ وہ ایک مسلمان کے ساتھ کر رہی ہے۔