جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستانی عوام کو قسطوں پر موبائل دینے کا منصوبہ متعارف

datetime 19  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سیلولر نیٹ ورک کمپنی جاز اور اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی شیائومی نے مہنگائی اور بے روزگاری کے پیش نظر پاکستانی عوام کو قسطوں پر موبائل فون دینے کا منصوبہ متعارف کرادیا۔دونوں کمپنیز نے مشترکہ منصوبے کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس اور ویب سائٹس کے ذریعے کیا۔

قسطوں پر موبائل فون کے مذکورہ منصوبے کو ’قسط پے‘ جاز کا نام دیا گیا ہے، جس کے تحت فوری طور پر صارفین صرف ایک ہی برانڈ اور ایک ہی قسم کا موبائل حاصل کر سکیں گے۔منصوبے کے تحت فوری طور پر کمپنیاں صرف ’ریڈمی نوٹ 11‘ کو 6 ماہ کی اقساط پر دے رہی ہیں، تاہم پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد اس میں دیگر برانڈز اور فونز کو بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔جاز قسط پے پر مذکورہ منصوبے کی جاری تفصیلات کے مطابق فون صرف جاز کے ان صارفین کو قسطوں پر دیا جائے گا جو کہ کمپنی کے ’لائف نیٹ ورک‘ کو کم سے کم ایک سال سے استعمال کر رہے ہوں گے۔قسطوں پر موبائل حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کی آسانی کے لیے کمپنی نے ویب سائٹ پر اہلیت جانچنے کا عمل بھی متعارف کرا رکھا ہے، جہاں پر صارف اپنا موبائل نمبر درج کرکے اہلیت سے متعلق معلومات حاصل کر سکیں گے۔قسطوں پر موبائل فون کو حاصل کرنے والے صارف کو جاز ’قسط پے‘ کے ساتھ تحریری معایدہ کرنا پڑے گا، جس میں وہ کمپنی کے تمام شرائط کو قبول کرنے کا پابند ہوگا۔موبائل حاصل کرنے کے لیے صارف کو ابتدائی طور پر شناختی کارڈ کی کاپی اور درست ذاتی معلومات فراہم کرنی پڑے گی، اس کے بعد انہیں کچھ رقم نقد ادا کرنی پڑے گی۔صارف کو درخواست دیے جانے کے کچھ دن بعد موبائل فون دیا جائے گا جب کہ کمپنی کسی بھی وقت موبائل کی قیمت بڑھانے یا کم کرنے کی مجاز ہوگی۔شرائط و ضوابط کے مطابق

اگر کوئی بھی صارف ماہانہ قسط ادا کرنے میں ناکام ہوجائے گا تو کمپنی اس کا موبائل بلاک کرنے کی مجاز ہوگی۔اسی طرح کمپنی کے پاس یہ اختیار بھی ہوگا کہ وہ قسطیں ادا نہ کرنے پر صارف کے خلاف کوئی قانونی کارروائی کرے اور مستقبل میں صارف کو بلیک لسٹ کرے۔علاوہ ازیں صارف کو موبائل کی درخواست دیتے وقت موبائل انشورنس پالیسی کو بھی تسلیم کرنا اور اس کی فیس ادا کرنی پڑے گی، تاکہ موبائل چوری ہونے یا چھن جانے کی صورت میں انہیں انشورنس سے رقم دی جا سکے۔موبائل فون کی قسطیں مکمل ادا نہ کرنے تک کمپنی کے پاس فون کو کسی بھی سبب کی وجہ سے بلاک کرنے یا ضبط کرنے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…