جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اہم اعزاز حاصل کر لیا

datetime 19  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) کرکٹ آسٹریلیا ویب سائٹ نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا۔ٹیم کا اعلان ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کی دو سالہ مدت کے دوران بہترین کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا۔پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا۔

بابر اعظم نے چمپئن شپ کے دوران 14ٹیسٹ میچز کھیلے اور 08. 61 کی اوسط سے 1527رنز بنائے جس میں 4سنچریاں اور 10نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔چمپئن شپ کے دوران قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سب سے بڑی اننگز آسٹریلیا کے خلاف کھیلی تھی جس میں انہوں نے 196 رنز بنائے تھے۔اعلان کردہ ٹیم میں آسٹریلیا کے عثمان خواجہ، ٹریوس ہیڈ اور پیٹ کمنز شامل ہیں، پیٹ کمنز کو ٹیم کا کپتان بھی مقرر کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ٹیم میں بھارت کے رویندرا جڈیجا، ریشبھ پنت، روی چندرن ایشون، انگلینڈ کے جو روٹ اور جیمز اینڈرسن، سری لنکا کے ڈیموتھ کرونا رتنے اور جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا شامل ہیں۔واضح رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل 7 سے 11 جون تک انگلینڈ میں شیڈول ہے۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔یاد رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں بابر اعظم کو شامل کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…