ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ شہناز گل نے کہا ہے کہ وہ بگ باس 13 کی سستی ترین شریک کار تھیں لیکن اب سب سے مہنگی ہیں۔
کامیڈی شو کپل شرما میں شہناز گل نے سلمان خان کے ہمراہ فلم’کسی کا بھائی، کسی کی جان’ کی پروموشن کیلیے شرکت کی۔اس موقع پر شہناز گل نے دعویٰ کیا کہ وہ بگ باس 13 میں سب کم معاوضہ لینے والی شخصیت تھیں لیکن شو کے اختتام تک وہ زیادہ معاوضہ لینے والی بن گئیں۔شو کے دوران کپل شرما نے شہناز گل سے سلمان خان کے شو بگ باس 13 اور اب اْن کی فلم میں کام سے انڈسٹری ڈیبیو سے متعلق سوال کیا۔انہوں نے مزاحیہ انداز میں پوچھا کہ کیا وہ سلمان خان کی فلم میں اس لیے کاسٹ ہوئیں تاکہ اداکار سے کچھ واجبات کی وصولی ممکن بنائی جاسکے۔اس پر شہناز گل نے جواب دیا کہ بگ باس میں تو مجھے بہت کم معاوضہ ملا تھا لیکن اب میں سب سے مہنگی بن کر نکلی ہوں۔اداکارہ کے اس جواب پر سلمان خان اور کپل شرما کے چہروں پر مسکراہٹ آگئی۔