دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزٹ ویزے پر دبئی جا کر بھیک مانگنے والا خاندان پکڑا گیا، پولیس کے مطابق دو بھائی اپنی بیویوں اور ایک بچے کے ہمراہ مسجد کے قریب بھیک مانگتے ہوئے پکڑ لئے گئے اس موقع پر انہوں نے معذور ہونے کا دعویٰ بھی کیا۔ خلیج ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ فوجداری تحقیقات کے جنرل ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر میجر جنرل جمال سالم الجلف نے کہا ہے کہ وہ واضح طور پر لوگوں سے پیسہ بٹورنے کے لئے انہیں دھوکہ دے رہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ رمضان کے پہلے نصف میں 116 بھکاریوں کو پکڑا گیا۔ ان میں 59 مرد اور 57 خواتین شامل ہیں، ان سے نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔