جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

مفتی عبدالشکور کی گاڑی سے ڈبل کیبن ٹکرانے کا واقعہ حادثہ قرار

datetime 17  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ مذہبی امور مفتی عبدالشکور مرحوم کی گاڑی کو پیش آئے واقعہ کی رپورٹ حکام کو پیش کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق پولیس نے ٹریفک نقشے اور سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق واقعے کو ٹریفک حادثہ قرار دے دیا۔

مزید تحقیقات اور حقائق تک پہنچنے کے لیے پولیس نے عدالت سے ملزم ڈرائیور کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ لے لیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پولیس رپورٹ کے مطابق 15 اپریل 8 بج کر 25 منٹ پر مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ڈبل کیبن گاڑی نے ہٹ کیا، گاڑی کی تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور گاڑی کو بر وقت روک نہ سکا۔پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ پچھلی سیٹوں پر بیٹھے ظاہر محمد شاہ اور رضوان زیرِ علاج ہیں، گاڑی رائو گل خان چلا رہا تھا جبکہ ارشد خان فرنٹ سیٹ پر بیٹھا تھا۔پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈبل کیبن گاڑی میں سوار غلام شبیر اور ارشد خان کو تھانے میں رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ 15 اپریل کو وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور اپنی گاڑی میں اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل سے سیکریٹریٹ چوک جا رہے تھے کہ تیز رفتار ڈبل کیبن گاڑی نے ان کی گاڑی کو ٹکر مار دی۔سر پر چوٹ آنے سے مفتی عبدالشکور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔گزشتہ روز مرحوم مفتی عبدالشکور کو ان کے آبائی علاقے لکی مروت میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…