جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

شہبازشریف توہین عدالت اورآرٹیکل6کی بارودی سرنگ کی طرف بڑھ رہا ہے، بڑا دعویٰ

datetime 16  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ نواز شریف پاکستان نہیں آئے گا،آئی ایم ایف سے اپریل میں بھی معاہدہ ہوا دکھائی نہیں دیتا،ایک طرف گرفتاریاں دوسری طرف مذکرات کابھونڈا مذاق ہے ،

عدلیہ کودھوکہ دینے کی کوششیںکی گئیںتوعدلیہ اپنا آئینی اختیار استعمال کرے گی ،جوعوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں وہ عدلیہ کو للکاررہے ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نے عید کی خوشیوں پربھی10روپے کا پیٹرول بم گرادیاہے ،مزید39لاکھ افرادغربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں،زرمبادلہ کے ذخائرایک ماہ کی درآمدات کے لئے بھی پورے نہیںہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نہ بجلی نہ گیس کابل نہ سکول میں داخلہ بلکہ عدلیہ کے ساتھ لڑائی ان کی دما غی توازن کی نشاندہی کرتی ہے ،الیکشن کروانے ہوںگے ورنہ فیصلہ سڑکوں پرہوگا۔ انہوںنے کہا کہ شہبازشریف توہین عدالت اورآرٹیکل6کی بارودی سرنگ کی طرف بڑھ رہا ہے ،گرایک دن میں انتخابات کرانے ہیں توقومی اسمبلی توڑیں جیسے ہم نے صوبائی اسمبلیاں توڑیں ورنہ بحران انتہائی شدیدگھمبیرہوجائے گا ۔سینئر وکلاء نے کہہ دیا ہے سپریم کورٹ کورٹ ہماری ریڈ لائن ہے اور14مئی کوالیکشن ہوکررہیں گے۔



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…