اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )غیر ملکی ائیر لائن کا اسلام آباد ائیر پورٹ پر حادثے سے بال بال بچ گیا ۔ ذرائع کے مطابق دوحہ سے اسلام آباد آنے والی پرواز کے طیارے کا کاٹیل لینڈنگ کے دوران رن وے سے ٹکرا گیا پہلی کوشش کے دوران طیارہ لینڈنگ نہ کر سکا ۔
ذرائع نے بتایا کہ پائلٹ نے ٹیک آف کیا تو طیارے کا ٹیل رن وے سے ٹکرا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) اور ائیرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ نے تحقیقات شروع کردی، طیارے کو تحقیقات تک اسلام آباد ائیرپورٹ پر روک لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پائلٹ نے تیز ہواؤں کے باعث پہلی لینڈنگ موخر کرنے کا فیصلہ کیا، غیر مستحکم لینڈنگ پر “گو اراؤنڈ” کو ترجیح دی اور ٹاور کو آگاہ کیا، دوسری بار طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا تاہم معائنے پر طیارے کی دم پر خراشیں دیکھی گئیں، ایس او پیز کے تحت پائلٹ کے خون اور پیشاب کے نمونے حاصل کر لئے گئے۔ترجمان سی اے اے کے مطابق ایس او پیز کے تحت پائلٹ کے خون اور پیشاب کے نمونے حاصل کیے گئے، ائیرلائن نے تمام مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا۔