اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر میں وزارت عظمیٰ کیلئے امیدوار کا نام فائنل نہ کر سکی۔پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میں سردار تنویر الیاس گروپ وزارت عظمیٰ کیلئے اپنا امیدوار لانا چاہتا ہے جبکہ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان اپنے قریبی ساتھی کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان کا ساتھ دینے کیلئے شرائط سے پارٹی کو آگاہ کر دیا گیا، اسد قیصر اور پرویز خٹک نے پارٹی میں اختلاف سے عمران خان کو آگاہ کردیا۔