اسلام آباد (این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبرکرائم ونگ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شاندانہ گلزار کو 20اپریل کو طلب کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق شاندانہ گلزار کو ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے میں معاونت پرطلب کیاگیا ۔ایف آئی اے کے کمطابق شاندانہ گلزار کو 20 اپریل کو سائبرکرائم ونگ طلب کیا گیا ہے۔نوٹس کے متن کے مطابق شاندانہ گلزارپیش ہوکر سائبرکرائم ونگ کو اپنا بیان ریکارڈ کرائیں۔