اسلام آباد (این این آئی)ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نے آئی جی اسلام آباد سے ملاقات کی ۔ترجمان کے مطابق عمران خان کے وکیل اپنے موکل کی طرف سے انکوائری میں شامل ہونے کے مجاز نہیں ہیں، عمران خان کے خلاف انکوائری عدالتی احکامات کی روشنی میں مکمل کی جائے گی۔سوشل میڈیا پر جاری اس پیغام میں کہا گیا کہ عمران خان کے وکیل نے ذاتی نوعیت کی جو معروضات پیش کی ہیں، انہیں قانونی طریقہ سے دیکھا جائے گا۔ کہا گیا کہ عمران خان کے بیانات ان کی ذاتی آرائ پر مبنی ہیں جن کی اسلام آباد پولیس تردید کرتی ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق طیبہ گل کیس میں ملزمان کو عدالتی حکم کے مطابق ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔