جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

آنتوں میں ایک لاکھ 42 ہزار سے زائد وائرس پائے جاتے ہیں،تحقیق

datetime 16  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)آنتوں میں ایک لاکھ 42 ہزار سے زائد وائرس پائے جاتے ہیں،فیج نام کییہ وائرس جرثوموں اور دوسرے خردبینی جانداروں پر حملہ آور ہوتے ہیں۔ امریکی اور برطانوی سائنسدانوں نے ایک عالمی تحقیق کے بعد انسانی آنتوں میں ایک لاکھ 42 ہزار 809 فیج وائرس دریافت کیے ہیں جن میں سے کم از کم 50 فصد قبل ازیں نامعلوم تھے۔ تحقیق کے مطابق،

تحقیقی عمل کے دوران 6 براعظموں کے 28 ممالک سے انسانی آنتوں سے خردبینی اجسام کے 28 ہزار 60 مائیکروبائیوز حاصل کرکے ان کا جینیاتی تجزیہ کیا گیا ہے۔ محققین نے کہا ہے کہ بیکٹیریوفیج یا فییج ایسے وائرس ہوتے ہیں جو ایک خلیے والے جانداروں اور بالخصوص جراثیم (بیکٹیریا) پر حملہ کرتے ہیں ایک اندازہ کے مطابق دنیا بھر میں فیج وائرسز کی تعداد دس کھرب تک ہوسکتی ہے کیونکہ اب تک کم و بیش ہر جاندار کے ہر قسم کے خلیوں کے ساتھ سیکڑوں کی تعداد میں فیج وائرسز کی موجودگی پائی گئی ہے۔برطان کے یورپین بایوانفارمیٹکس انسٹی ٹیوٹ اورویلکم سینگر انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے ہونے والی اس تحقیق کا مقصد انسانی آنتوں اور پیٹ کے نظام کو بہتر طور پر سمجھنا ہے کیونکہ انسانی بیماریوں کی بھاری اکثریت کا تعلق کسی نہ کسی طرح ہماری آنتوں اور پیٹ سے ہوتا ہے۔تحقیق کے مطابق معدہ اور آنتوں میں خردبینی اجسام کی بہت بڑی تعداد پائی جاتی ہے۔ ان میں جراثیم اور فیج دونوں شامل ہیں۔ ماہرین نے کہا ہے کہ آنتوں میں بیکٹیر یاوفیج اور جرثوموں کے درمیان مسلسل کشمکش جاری رہتی ہے جس کا ہماری صحت پر براہِ راست اثر ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق آنتوں میں پائے جانے والے فیج وائرسزکے بارے میں آگاہی سے نہ صرف کئی امراض کی تشخیص بہتر بنا نے بلکہ علاج کی نئی راہیں بھی ہموار ہوں گی۔



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…