پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

حج کرنے کی اجازت دی جائے،عمرے کیلئے پیدل مکہ پہنچنے والے پاکستانی کی سعودی اور پاکستانی حکومت سے اپیل

datetime 16  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ (این این آئی)عمرے کے لئے پیدل مکہ پہنچنے والے پاکستانی عثمان ارشد نے سعودی عرب اور پاکستانی حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں حج کرنے کی اجازت دی جائے۔عثمان ارشد نے ”این این آئی“کے رابطہ پر مکہ سے وٹس ایپ پر جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انہوں نے عمرہ ادا کرلیا ہے تاہم حج کا بھی ارادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حج کیلئے حج کا پرمٹ چاہیے اور وہ دلوانے میں پاکستان گورنمنٹ اور سعودیہ میں جو پاکستانی ایمبیسی ہے، وہ مدد کرے۔اس سوال پر کہ پیدل سفر پر کتنا خرچ آیا ہے تو انہوں نے کہا کہ مکمل ٹور کا خرچہ تقریباً 15 لاکھ روپے ہے،مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے عثمان ارشد نے کہا کہ موسم کے حوالے سے مشکلات تھیں کچھ، جب سفر شروع کیا تھا تو کافی گرمی تھی اور پھر ایران میں کافی سردی اور جب متحدہ عرب امارات میں داخل ہوا تو پھر گرمی ہو چکی تھی، چھ ماہ 13 دن میں 5400 کلومیٹرز طے کر کے مکہ پہنچا ہوں۔ اس سوال پر کہ پیدل عمرے کے لئے جانے کا خیال کیسے دل میں آیا تو انہوں نے کہاکہ میری دلی خواہش تھی کہ میں پیدل جا کر اللہ کا گھر اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روضہ مبارک دیکھوں۔ 2021 میں، میں نے اوکاڑہ سے چائنہ بارڈر تک پرامن پاکستان کیلئے پیدل سفر کیا تھاجو کہ 1270 کلومیٹرز تھا اور 34 دن میں مکمل کیا تھا۔ اْس کے بعد میں نے حج کے پیدل سفر کا ارادہ کیا،مجھے اللہ پر یقین تھا کہ وہ ہمت دے گا اور میں مکمل کر لوں گا۔صوبہ پنجاب میں اوکاڑہ کے رہنے والے عثمان ارشد نے تقریبا پانچ ہزار چار سو کلومیٹر راستہ پیدل طے کرکے سعودی عرب پہنچے۔ انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ انہوں نے گزشتہ سال اکتوبر میں عمرے کے لئے پیدل سفر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے کوئٹہ تک سفر ایک ماہ میں مکمل کیا تھا،

وہ بلوچساتن سے ایران داخل ہوگئے تھے، ویزے کی مشکلات کی وجہ سے وہ ایران سے دبئی بہری جہاز میں گئے تھے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے سفر کے کئی ویڈیو بھی پوسٹ کی ہیں۔ ایک ویڈیو میں دیکھا جارہا ہے کہ ان کے پاس پاکستانی او سعودع عرب کے جھنڈے بھی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…