خرطوم (این این آئی)سوڈان میں فوج اور سریع الحرکت فورسز کے درمیان جھڑپوں میں اضافے کے ساتھ سریع الحرکت فورسز خرطوم میں ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی عمارت میں داخل ہوگئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے مناظر میں ایک انانسر کو سوڈان کے سرکاری ٹیلی ویژن پر نمودار ہوتے ہوئے دکھایا گیا۔ اس نے کہاکہ سوڈانی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کارپوریشن کے اندر حالات پرسکون ہیں۔ اس دوران پس منظر میں فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ سوڈان ٹی وی نے اس سے قبل اپنے احاطے میں فائرنگ کی اطلاعات کے بعد نشریات معطل کر دی تھیں۔