منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

راولپنڈی میں کاروباری شخصیت کو اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا

datetime 16  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)تھانہ مورگاہ کے علاقے ڈیفنس روڈ پر ریوالونگ لائٹ لگی ویگو گاڑی میں سوار مسلح افراد کاروباری شخصیت فرحان اسرار وارثی کو قتل کرنے کے بعد ہتھکڑی لگی لاش فوجی فاونڈیشن ہسپتال کے باہر پھینک کر فرار ہوگئے۔حکام کے مطابق پیڑولیم و ہوٹلنگ کے کاروبار سے منسلک کاروباری شخصیت فرحان اسرار کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ

کلائنٹس میں غیر ملکی کمپنیز بھی شامل ہیں۔فرحان اسرار اپنے دوست و ملازم کے ہمراہ گاڑی پر ڈیفنس جا رہے تھے کہ اچانک ویگو گاڑی جس پر پولیس کی ریوالونگ لائٹ بھی لگی ہوئی تھی میں سوار کالے رنگ کی وردیوں میں ملبوس مسلح افراد نے گاڑی زبردستی رکوائی۔ فرحان اسرار کو ہتھکڑی لگا کر اپنی گاڑی میں بٹھا لیا اور ہمراہ موجود افراد کو دیگر مسلح افراد نے کور کرکے انکی گاڑی میں لیکر چلنا شروع کیا تو کچھ فاصلے پر مغوی سے مزاحمت کے دوران ملزمان نے فائرنگ کی۔گولی فرحان اسرار کے چہرے پر لگنے سے وہ دم توڑ گیا جس پر ملزمان گاڑی چھین کر متوفی کی ہتھکڑی لگی لاش اور ساتھ موجود دونوں افراد کو فوجی فاونڈیشن ہسپتال کے باہر پھینک کر فرار ہوگئے۔اطلاع ملنے پر پولیس و فورنزک ایجنسی کے حکام موقع پر پہنچے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے شواہد اکھٹے کیے۔پولیس حکام کے مطابق مقتول پیڑولیم کا کاروبار بھی کرتا تھا، تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ فوجی فاونڈیشن اسپتال کے باہر اور جہلم روڈ سمیت ڈیفنس روڈ جہاں سے ان افراد کو اغواء کیا گیا وہاں کی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…