منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ٹک ٹاک کے بہانے اغواء کیے نوجوان کچے کے علاقے سے بازیاب

datetime 16  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کشمور (این این آئی)ضلع کشمور کے میلے میں ٹک ٹاک بنانے کے بہانے بلوائے گئے لڑکوں کو اغوا کر لیا گیا تھا جنہیں پولیس نے ایک آپریشن کے بعد بازیاب کرا لیا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس لاڑکانہ عمران خان کے مطابق ڈاکوؤں نے دو نوجوانوں فرمان میرانی اور

سعید بھٹی کو فیس بک کے ذریعے رابطہ کرکے کشمور میں لگنے والے میلے اور وہاں ٹک ٹاک بنانے کیلئے بلایا۔دونوں ویگن پر سوار ہو کر لاڑکانہ سے کندھ کوٹ پہنچے جہاں سے ڈاکوؤں نے انہیں اغوا کرکے کچے میں رکھا اور ان پر تشدد کرتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی جس میں ان کے ورثا سے 25 لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا۔دونوں نوجوانوں کی بازیابی کے لیے ڈی آئی جی لاڑکانہ مظہر نواز شیخ نے لاڑکانہ اور کندھ کوٹ کشمور پولیس کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دیں اور غوث پور تھانے پر سرکار کی مدعیت میں اغوا برائے تاوان کا مقدمہ بھی درج کیا گیا۔پولیس کی ٹیموں کی جانب سے کچے میں دونوں نوجوانوں کی موجودگی کی ملنے والی اطلاع پر کارروائی کی گئی اور دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں مغویوں کو باحفاظت بازیاب کروالیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…