جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

وفاقی وزیر کی حادثے میں موت، واقعے کا مقدمہ ہائی لیکس کے ڈرائیور کیخلاف درج

datetime 16  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مولانا عبدالاشکور کی حادثے میں موت ہونے کے واقعہ کا مقدمہ ہائی لیکس ڈرائیور کے خلاف درج کر لیا گیا۔تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے رہنما جے یو آئی حاجی قدرت اللہ کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 117/23 درج کر لیا۔

مقدمہ ذیر دفعہ 322 279 427 ت پ کے تحت درج کیا ۔وزیر مذہبی امور مولانا عبدالاشکور میرے گھر واقع مکان نمبر 575 ڈی اسٹریٹ 25 سیکٹر جی سکس ٹو میں میرے گھر افطاری پر آئے تھے اور افطاری کے بعد آٹھ بجکر 22 منٹ پر مولانا میرے گھر سے واپس پارلیمنٹ لاجز نمبر سات کیلئے روانہ ہوئے۔مولانا اپنی سرکاری گاڑی نمبر GAK 550 کرولا گرینڈی خود چلا کر روانہ ہوئے تاہم ٹیوٹا ہائی لکس گاڑی نمبر ARY 077 نے مولانا کی گاڑی کو ٹکر ماری۔ ہائی لکس کے ڈرائیور نے غفلت، لاپرواہی اور تیز رفتاری سے مولانا کی گاڑی کو ٹکر ماری جس میں مولانا عبدالاشکور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔واقعہ انتہائی حساس نوعیت کا ہے جس کے ہر پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کی جائیں،حادثہ میں وزیر صاحب کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔ایس ایچ او سیکریٹریٹ ندیم طاہر کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ، معاملے کی ہر زاویے سے تحقیقات کی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…