دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان کی جانب سے غیرملکی امام اور مؤذن حضرات کیلئے گولڈن ویزے کا اعلان کیا گیا ہے۔خلیجی میڈیا کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے متعدد آئمہ، مبلغین اور مذہبی محققین کو گولڈن ویزا دینے کا فیصلہ صادر کیا ہے، جس کا آج اعلان کیا گیا ۔گزشتہ بیس سال سے دبئی میں خدمات انجام دینے والوں کو گولڈن ویزا سے نوازا گیا ہے۔