آج یاد آ رہا ہے یہاں بال پکر کے طور پر آیا تھا، 100 ٹی ٹوئنٹی میچز مکمل ہونے پر بابراعظم جذباتی ہو گئے

15  اپریل‬‮  2023

لاہور (مانیٹرنگ، این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو 100 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز اور شاداب خان کو 100 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل وکٹیں مکمل کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے خصوصی تحفہ دیا گیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز

کی سنچری مکمل کی۔نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹونٹی میچ بابر اعظم کا 100 واں انٹرنیشنل میچ تھا، بابر اعظم ٹی ٹونٹی میچز کی سنچری کرنے والے تیسرے پاکستانی ہیں۔اس کے علاوہ گزشتہ دنوں ہی افغانستان کے خلاف سیریز میں شاداب خان نے 100 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کیا۔ وہ یہ کارنامہ سر انجام دینے والے پہلے پاکستانی بولر ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور شاداب خان کو ان کے اعزاز کے اعتراف میں قومی ٹیم کی خصوصی جرسی کا تحفہ دیا گیا۔نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے بابر اعظم اور قومی ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل نے شاداب خان کو خصوصی 100 نمبر والی جرسی پیش کی۔ اس موقع پر بابر اعظم جذباتی ہو گئے اور کہا کہ پاکستان کے لئے سو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنا فخر کی بات ہے، آج بھی وہ دن یاد ہے جب لاہور کرکٹ سٹیڈیم میں بال پکر اور پاکستان کے کیمپ میں باؤلنگ کرانے کے لئے آیا تھا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…