اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

معروف عالم دین مولانا سید رابع حسنی ندوی انتقال کر گئے

datetime 14  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی )سربراہ دارالعلوم ندو العلما لکھنو،مفسرقرآن،محدث العصر،سیرت نگار،عظیم مورخ وداعی،شہرہ آفاق محقق وادیب حضرت مولاناسیدرابع حسنی ندوی انتقال کر گئے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق علم و عمل کے راہی اور اپنی زندگی اشاعت اسلام کے لیے وقف کرنے والے

مولانا سید محمد رابع حسن ندوی بھارت میں انتقال کر گئے۔حضرت مولانا سیدابوالحسن علی حسنی ندوی رحم اللہ علیہ کے محبوب بھانجہ ، معتمد اور ان کی وفات کے بعد ان کے جانشین مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر بریلی میں انتیس اکتوبر انیس سو انتیس میں پیدا ہوئے۔آپ نے اپنے ماموں مولانا سیدابوالحسن علی ندوی کی رہنمائی میں تعلیم وتربیت پائی۔ آپ دارالعلوم ندو العلما سے تعلیم مکمل کرکے پھر وہیں استاد مقرر ہوئے۔ اور تمام علوم وفنون آپ کے زیردرس رہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ آپ نے مختلف مناظل طے کیں اور ناظم کے منصب پر فائز ہوئے۔آپ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر بھی رہے۔ مولانا رابع حسنی ندوی رابطہ عالم اسلامی اور اسلامک سینٹر آکسفورڈ یونیورسٹی کے تاسیسی رکن بھی تھے۔مولانا کی تصنیف کردہ متعدد کتابیں دارالعلوم ندو العلما کے تعلیمی نصاب کا حصہ ہیں۔ آپ کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی سیرت نبوی پرکتاب رہبرانسانیت کا ترجہ اردو، انگریزی، ہندی اور عربی زبان میں موجود ہے۔ قرآن مجید کے مضامین پر مشتمل کتاب قرآن مجید ایک رہبر کامل بھی آپکی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے،علما کرام نے مولانا رابع حسنی ندوی کے انتقال پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کی نمازجنازہ آبائی شہر رائے بریلی میں ہی ادا کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…