منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کامران ٹیسوری کا عوامی مسائل حل کرنے کیلئے گورنر ہائوس میں گھنٹی لگانے کا اعلان

datetime 14  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ وہ گورنر ہائوس پر گھنٹی لگوا رہے ہیں تاکہ عوام کا کوئی کام ہو تو اس گھنٹی کو بجائیں۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 23 ویں سحری دہلی کالونی میں کی اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

آج ایک صاحب نے کہا گورنر ہائوس ایلیٹ کلاس کے لئے ہوتا ہے، آپ نے پکوڑے تلنا شروع کر دیئے ہیں، میرے لئے ایلیٹ کلاس عوام ہے، کل میں خود شہید فائر فائٹرز کے گھر جائوں گا۔انہوں نے کہا کہ چار دن سے حافظ نعیم الرحمان سے نوک جوک چل رہی تھی، میری آج حافظ نعیم الرحمان سے فون پر بات ہوئی اور کل ان سے ملاقات کروں گا، ان سے مردم شماری کے حوالے سے بات ہوئی ہے۔گورنر سندھ نے کہاکہ ہم نے ایک ایپلی کیشن بنائی ہے، اس ایپلی کیشن میں جو عوام کا مسئلہ ہوگا فوری اس پر عمل کیا جائے گا جب کہ گورنر ہائوس پر گھنٹی لگا رہا ہوں، عوام کا کوئی کام ہو اس بیل کو بجائیں، گورنر ہائوس کا سٹاف آئے گا اور ان سے ان کا مسئلہ پوچھے گا، میں بھی گورنر ہائوس میں ہر وقت موجود رہوں گا اور عملہ بھی موجود ہوگا جو فوری طور پر مسئلے کو دیکھے گا۔انہوں نے کہا کہ ایسا بل لائیں کہ عوام کو این آر او دیا جائے، لوگوں کو ایک ایک ملین کا قرضہ دیا جائے، ایسے بل لائیں جو عوام کے لئے فائدہ مند ہوں، لوگوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے نہ لگائیں کام کریں، جھنڈے لگانے میں کروڑوں روپے لگا دیتے ہیں لیکن اپنے ملازم کو 20 ہزار روپے نہیں دیئے جاتے۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…