واشنگٹن(این این آئی)زندگی کی تمام جمع پونجی بیٹی کے کینسر کے علاج پر خرچ کرنے والی امریکی خاتون نے 2 ملین ڈالر کی لاٹری جیت لی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون، جیرالڈائن جیمبلٹ نے بچت کر کے جمع کی گئی اپنی تمام رقم بیٹی کے چھاتی کے کینسر کے علاج کے لیے استعمال کر لی تھی۔کینسر سے لڑتی بیٹی کی جانب سے اپنی بیماری کو مات دینے کے ٹھیک ایک دن بعد اس کی والدہ جیرالڈائن جیمبلٹ دوبارہ سے 2 ملین کی مالک بن گئیں۔اس حیرت انگیز واقعے کو سوشل میڈیا پر فلوریڈا لاٹری کے ٹوئٹر پیج کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا۔