جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پی ڈی ایم سیاست کو ذاتی دشمنی میں بدل کر ملکی سالمیت دا ئوپر نہ لگائے، پرویز الٰہی

datetime 9  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سابق وزیر اعلی پنجاب و پاکستا ن تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الٰہی سے سیاسی رہنمائوں فاروق امان اللہ دریشک، در محمد دریشک اور علی امان اللہ دریشک نے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ

عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کا فیصلہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے دیا تھا تو پی ڈی ایم والے احترام کے ساتھ کھڑے ہوتے تھے اور نام چومتے تھے، اب انہوں نے آئین کے مطابق پنجاب میں الیکشن کا اعلان کیا ہے تو سب مخالفت پر اتر آئے ہیں، شہباز شریف نے چیف جسٹس کیخلاف بولنے کیلئے ذاتی ملازمین کو آگے لگا رکھا ہے۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ جو ان پر احسان کرتا ہے یہ اسی کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں ان کی شکلیں دیکھنے والی ہوتی ہیں، پنجاب کے الیکشن کی تاریخ دینے سے مسلم لیگ (ن)کے پیٹ میں تکلیف کیوں اٹھ رہی ہے، نااہل حکمرانوں کی غلطیوں کا خمیازہ پاکستانی قوم کو اٹھانا پڑ رہا ہے، سیاسی کردار اپنے فائدے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں، ذاتی سیاست کیلئے قوم کو قربان کیا جا رہا ہے۔انہوںنے مزید کہا ہے کہ پی ڈی ایم سیاست کو ذاتی دشمنی کا رنگ نہ دے، ملکی سالمیت کو دا ئوپر نہ لگائے، صدر عارف علوی کا بل پر دستخط سے انکار ملکی آئین کے مطابق ہے آئین سے انکار نہیں، وزیر خزانہ اور وزیر داخلہ کا بیان کہ 90 روز میں انتخابات نہیں ہو سکتے کھلم کھلا سپریم کورٹ کے فیصلے کی نفی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…