منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

چیف جسٹس کی سپریم کورٹ میں ججز کی تقسیم کے خاتمے کیلئے مشاورت

datetime 9  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ میں ججز کی تقسیم کے خاتمے کیلئے مشاورت شروع کر دی۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے ججز میں تقسیم کے خاتمے کے لیے چیف جسٹس عمر عطا بندیال ساتھی ججز سے الگ الگ ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے آئندہ ہفتے کے بینچز اختلافات کا تاثر ختم کرنے اور ججز میں اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے بنائے۔چیف جسٹس نے انتخابات کیس میں اختلافی نوٹ دینے والے ججز کو اپنے بینچ میں شامل کر لیا،پیر سے شروع ہفتے میں جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس اطہرمن اللہ چیف جسٹس کے بینچ کا حصہ ہوں گے جبکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ جسٹس محمد علی مظہر کا بینچ بنا دیا گیا ہے۔جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک بھی ایک ہی بینچ میں شامل ہیں، جسٹس اطہرمن اللہ آئندہ ہفتے جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر نقوی کے ساتھ بینچ میں شامل ہیں جبکہ جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل بینچ بھی تشکیل دیا گیا ہے۔  سپریم کورٹ کے ججز میں تقسیم کے خاتمے کے لیے چیف جسٹس عمر عطا بندیال ساتھی ججز سے الگ الگ ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے آئندہ ہفتے کے بینچز اختلافات کا تاثر ختم کرنے اور ججز میں اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے بنائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…