برطانوی شاہی خاندان نے تحفے میں ملنے والے گھوڑے بیچ دئیے

9  اپریل‬‮  2023

لندن(این این آئی)برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم اور ملکہ الزبتھ دوم نے دبئی کے شیخ محمد بن راشد المکتوم، سعودی عرب کے شہزادہ فیصل اور قطر کے الثانی خاندان سمیت قابل ذکر ریاستوں کو اپنے گھوڑے بیچ کر تقریبا2ملین پائونڈ کمائے ہیںجس کے بعد شاہی خاندان کے لئے بنائے گئے تحائف قبول کرنے

کے رہنما اصولوں پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔برطانوی اخبار کے مطابق بکنگھم پیلس نے دعویٰ کیا کہ یہ گھوڑے ان کے ذاتی تحائف تھے۔1978میں مغربی جرمنی کے سرکاری دورے کے دوران انہیں دو گھوڑے دیے گئے۔دبئی کے امیر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم ملکہ برطانیہ کے ریسنگ اور افزائشی گھوڑوں کے سب سے بڑے سپلائر ہیں۔برطانوی شاہی خاندان کو پیش کیے گئے کم از کم34گھوڑے انہی کی طرف سے آئے ہیں۔ایسٹیمیٹ نامی گھوڑا جس نے ملکہ کو روئل اسکوٹ میں2013کے گولڈ کپ میں ٹریک پر فتح دلائی، کہا جاتا ہے کہ ان پانچ گھوڑوں میں شامل تھا جو پرنس شاہ کریم الحسینی آغا خان نے شاہی خاندان کو تحفے میں دیے تھے۔برطانوی اخبار کی ایک تحقیق کے مطابق، الزبتھ کو کل41گھوڑے ملے جنہوں نے گزشتہ15سالوں کے دوران ریس میں حصہ لیا۔پچھلے دس سالوں میں ان میں سے29کو عوامی طور پر نیلامی کے لیے پیش کیا گیا اور کل1.93ملین پاونڈ حاصل کئے گئے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…