ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

علی امین گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کا حکم

datetime 8  اپریل‬‮  2023 |

ڈیرہ اسماعیل خان (این این آئی)ڈی آئی خان کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما علی امین گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا۔ہفتہ کو علی امین گنڈا پور کی پنجاب اور اسلام آباد پولیس حوالگی کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے علی امین گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔عدالتی فیصلے پر علی امین کے وکیل نے اے ٹی سی سے دوبارہ رجوع کر لیا۔اس سے قبل امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ آڈیو لیک کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کو ڈی آئی خان کی سینٹرل جیل سے پنجاب منتقل کیا جائے گا۔جیل ایریا اور اہم مقامات پر پولیس کی نفری تعینات کر ک گئی تھی۔واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور نے وکلاء اور پولیس کے مذاکرات کے بعد پشاور ہائی کورٹ ڈیرہ اسماعیل خان بینچ کے گیٹ پر گرفتاری دی تھی، اس سے پہلے گرفتاری سے مسلسل انکار کیا تھا۔علی امین گنڈا پور نے دھمکی آمیز آڈیو جاری کی تھی، جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔آڈیو میں علی امین گنڈا پور نے دھمکی دی تھی کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو اسلام آباد پر قبضہ کرلیا جائیگا، اسلام آباد کو ٹیک اوور کرلیا جائے گا۔پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد پولیس کو بھی دھمکایا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…