ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

کراچی میں بڑے ڈاکٹر کی سپاری لینے والے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار

datetime 8  اپریل‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی) شہر قائد میں بڑے ڈاکٹر کی سپاری لینے والے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا گیا، ایس پی گلشن ظفرچھانگلہ نے بتایا کہ ملزمان نے پیر کو ڈاکٹرکی ٹارگٹ کلنگ کرنا تھی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈسٹرکٹ ایسٹ گلستان جوہر پولیس نے وفاقی حساس ادارے کے ہمراہ کامران چورنگی پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے کراچی میں بڑے ڈاکٹر کی سپاری لینے والے دو ٹارگٹ کلرزکو گرفتارکرلیاہے۔

ایس پی گلشن ظفر چھانگلہ نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول برآمد ہوئے ہیں، گرفتار ملزمان میں مرسلین عرف فردوس اور صغیر علی عرف بھائی نے تفتیش کے دوران اہم انکشافات کیے۔ایس پی گلشن نے بتایاکہ ملزمان نے پیر کے روز ایک ڈاکٹر کی ٹارگٹ کلنگ کرنے کا اہم انکشاف کیا، جس کی سپاری دبئی سے 9 لاکھ روپے میں دی گئی تھی اور وہ 50 ہزار روپے وصول بھی کرچکے تھے۔ظفر چھانگلہ کے مطابق ملزمان کو ابتدائی رقم سہولت کار کے ذریعے ادا کی گئی تھی جبکہ ملزمان نے ہدف کا نشانہ بناتے وقت ویڈیو بھی بنانی تھی اور واردات کے بعد ملزمان نے شہر چھوڑ کر فرار ہو جانا تھا۔ایس پی گلشن نے کہا کہ ملزمان کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر وفاقی حساس ادارے اور گلستان جوہر پولیس نے واردات سے قبل ہی ملزمان کو گرفتارکرلیا۔انہوں نے بتایاکہ کراچی میں حالیہ دنوں میں کچھ ٹارگٹ کلنگز ہوئی ہیں، جس کی وجہ سے ایسٹ اورگلشن ڈویڑن پولیس ویوجلنٹ تھی کہ اس طرح کی کوئی اور کارروائی نہ ہو۔ظفر چھانگلہ نے بتایا کہ گلستان جوہر تھانے میں سید خالد رضا کی 21فروری کو ٹارگٹ کلنگ ہوئی تھی، جس میں کافی حد تک پیش رفت ہوچکی ہے جبکہ 26 مارچ کو صوفی عبدالقیوم کی ٹارگٹ کلنگ ہوئی اس سلسلے میں بھی ایسٹ پولیس کی اہم کارروائی رہی۔انہوں نے بتایاکہ ڈسٹرکٹ سٹی میں ڈاکٹر بیربل کی بھی ٹارگٹ کلنگ ہوئی تھی اور اب ایک اورڈاکٹر کو شہر میں ٹارگٹ کلنگ کرکے شہر بھر میں خوف و ہراس پھیلانا تھا۔ایس پی گلشن کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…