جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 44 فیصد سے بھی بڑھ گئی

datetime 7  اپریل‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی کی صورتحال پر ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 44 فیصد سے بھی بڑھ گئی۔ جمعہ کو ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.92 فیصد کا اضافہ ہوا

اور ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی مجموعی شرح 44.49 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں27 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 7 اشیا ء کی قیمتوں میں کمی اور 17 کی قیمتوں میں استحکام رہا، ا یک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں 14 روپے 64 پیسیکا اضافہ ہوا،ملک میں چینی کی فی کلو قیمت 123 روپے27 پیسے ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا 81 روپے 66 پیسے مہنگا ہوا، 20 کلو آٹیکے تھیلے کی قیمت 2 ہزار 717 روپے سے بڑھ گئی، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 51 روپے 83 پیسے اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق آلو کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 99 پیسے اضافہ ہوا، ہفتے کے دوران کیلے فی درجن 11 روپے 52 پیسے مہنگے ہوئے، ایک ہفتے میں مٹن 2 روپے 73 پیسے اور بیف 5 روپے 15 پیسے مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں دال، چاول سمیت دودھ، دہی، انڈے بھی مہنگے ہوئے، ایک ہفتے میں پیاز 14 روپے سستا ہوا، ایک ہفتے میں ٹماٹر کی قیمت میں 13 روپے 15 پیسے کمی ہوئی، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 122 روپے 58 پیسے سستا ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…