جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

انٹربینک ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

datetime 7  اپریل‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی) ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں 22 پیسے کا اضافہ ہوا ہے تاہم اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں تین روپے کی کمی آگئی۔تفصیلات کے مطابق خراب معاشی حالات کے ساتھ غیریقینی سیاسی حالات کے باعث وزیر خزانہ کا دورہ امریکا معطل ہونے کی خبر اور بیرونی ادائیگیوں کے دبا سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کمی جیسے عوامل کے باعث جمعہ کو

انٹربینک میں اتارچڑھا کے باوجود ڈالر کی پیش قدمی دوبارہ شروع ہوگئی لیکن اس کے برعکس ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ 292 روپے سے بھی نیچے آگئے۔جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے ابتدائی دورانیے کے دوران ڈالر بیک فٹ پر رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 1.17 روپے گھٹ کر 283.25 روپے کی سطح پر بھی آگئے تھے لیکن بعد ازاں ادائیگیوں کی ڈیمانڈ آنے سے ڈالر کی پیش قدمی شروع ہوئی، نتیجتا کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 22 پیسے کے اضافے سے 284.64 روپے کی سطح پر بند ہوئے۔اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر یک دم 3 روپے کی کمی سے 291.50 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔سیاسی حالات سعودی عرب کی دو ارب ڈالر اور عالمی بینک کی 450 ملین ڈالر کی فنانسنگ سے اگرچہ گذشتہ روز روپے کو سہارا ملا تھا لیکن داخلی سطح پر سیاسی انتشار معیشت کی رفتار اور کاروباری سرگرمیوں کو متاثر کر رہی ہیں جبکہ تجارت و صنعتی شعبوں کا اعتماد متزلزل کرنے کا باعث بن رہی ہے جس روپیہ پر دبا بڑھ گیا ہے۔دوست ممالک میں چین و سعودی عرب کے علاوہ قطر اور متحدہ عرب امارات سمیت و دیگر عالمی مالیاتی ادروں کی سپورٹ سے جون 2023 کے اختتام تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10 ارب ڈالر تک پہنچنے کی امید اور آئی ایم ایف قرض پروگرام کی بحالی کے امکانات بھی نظر آرہے ہیں لیکن ملک میں اقتدار پر قبضے کی جنگ نے تجارت و صنعتی شعبے کو اپنے مستقبل سے متعلق اضطراب سے دوچار کردیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…