پیر‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2025 

حکومت عدالت کا بائیکاٹ نہیں کر سکتی،چیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس

datetime 3  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب اور خیبرپختونخوا التوا کیس میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ اٹارنی جنرل صاحب آپ کو کیا ہدایت ملی ہیں،حکومت عدالت کا بائیکاٹ نہیں کر سکتی۔نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا التوا کیس کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بنچ میں شامل تھے،سیکرٹری دفاع، سیکرٹری الیکشن کمیشن، ڈپٹی سیکرٹری داخلہ عدالت میں پیش ہوئے ۔دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ اٹارنی جنرل صاحب آپ کو کیا ہدایت ملی ہیں،حکومت عدالت کا بائیکاٹ نہیں کر سکتی۔اٹارنی جنرل نے کہاکہ حکومت بائیکاٹ نہیں کرسکتی،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ سنجیدہ اٹارنی جنرل سے ایسی ہی توقع تھی، اٹارنی جنرل نے کہاکہ حکومت آئین کے مطابق چلتی ہے۔اٹارنی جنرل پاکستان نے کہاکہ درخواست میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قراردینے کی استدعا ہے، صدر کو کے پی میں تاریخ دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے، درخواست کی بنیاد یکم مارچ کا عدالتی فیصلہ ہے، فیصلے میں عدالت نے پنجاب کیلئے صدر، کے پی کیلئے گورنر کو تاریخ دینے کا کہا تھا،گورنر کے پی نے درخواستیں دائر ہونے تک کوئی تاریخ نہیں دی تھی۔

موضوعات:



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…