منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

صوبائی وزیر عامر میر نے آٹے کی تقسیم کے دوران 20 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ مضحکہ خیز قرار دے دیا

datetime 1  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) نگران وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عامر میر نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا آٹے کی تقسیم کے دوران 20 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے اس کی تردید کر دی۔ایک بیان میں عامر میر نے کہا کہ آٹا تقسیم کے دوران

صرف 3 لوگ بھگدڑمچنے سے جاں بحق ہوئے۔باقی چارلوگ ہارٹ اٹیک کی وجہ سے جان کی بازی ہارے،ان میں سے2کاانتقال ہسپتال میں اور2کاگھرمیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی جھوٹ کی دکان اب نہیں چل پائے گی، رمضان میں ہی جھوٹ بولنے سے پرہیز کر لیں۔عمران خان اوران کیساتھیوں میں بڑھ چڑھ کرجھوٹ بولنے کا مقابلہ ہے۔مگر پاکستانی عوام جھوٹ اور سچ کا فرق اچھی طرح جان چکے ہیں،اب فواد جیسوں کے لیے عوام کو گمراہ کرنا ممکن نہیں ہے۔دوسری جانب پنجاب کی نگراں حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک 36اضلاع میں 2کروڑ 11لاکھ 25ہزار سے زائد آٹے کے تھیلے مستحق افراد میں تقسیم کیے جاچکے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ نادرا اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ اہل افراد کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک ایک کروڑ 9لاکھ 37ہزار 331گھرانے مفت آٹا اسکیم سے مستفید ہوئے۔انہوں نے کہا کہ آٹا پوائنٹس پر نظم و ضبط قائم رکھنے اور مستحق افراد کی رہنمائی کے لیے انتظامیہ پولیس اور دیگر تمام متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…